ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان تھک کر اپنی تحریک ختم نہیں کرنے والے: نواب ملک

کسان تھک کر اپنی تحریک ختم نہیں کرنے والے: نواب ملک

Thu, 27 May 2021 11:13:28    S.O. News Service

اورنگ آباد؍ممبئی، 27؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ سوچنا غلط ہے کہ طویل عرصے سے زراعتی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے تھک جانے سے ان کی تحریک ختم ہوجائے گی۔ ‘ی ہایت کی ہے"انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’’نئے زراعتی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پر کسان آج یوم سیاہ منا رہے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں۔ این سی پی سمیت 14 پارٹیوں نے اس تحریک کی حمایت کی ہے۔‘‘

نواب ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسانوں سے اظہار یکجہتی کریں اور کالی پٹی پہن کر یا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مخالفت کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہم نئے زراعتی قوانین کو نافذ کرنا چاہتے ہیں تو یہ بات چیت کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت کے منظور کردہ جابرانہ زراعتی قوانین کو واپس لیا جانا چاہئے اور کسانوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔‘‘

این سی پی لیڈر نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے بنائے گئے زراعتی قوانین پر روک لگا دی ہے۔ اس کا نفاذ شروع نہیں ہوا ہے، اس لئے اگر لوگ چھ مہینے تک اس کی مخالفت کر رہے ہیں، مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کورونا کے دور میں تحریک کمزور ہوئی ہے، لیکن مرکز کو یہ جان لینا چاہئے کہ کسان زراعتی قوانین کے خلاف ہیں اور مرکز کو ان قوانین کو منسوخ کردینا چاہئے۔


Share: